سکھر،سائٹ پولیس کی کارروائی، ہیوی کوالٹی کے ایئرکنڈیشنڈ برآمد

86

سکھر( نمائندہ جسارت)سائٹ ایریا پولیس کی اہم اور بہترین کارروائی، 30 لاکھ مالیت کے 23 کی تعداد میں مسروقہ ہیوی کوالٹی ایئرکنڈیشنر برآمدکرلیے گئے ،سکھرپولیس اعلامیہ کے مطابق سائٹ ایریا پولیس نے اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ایاز خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے سکھر سے چوری کیے گئے 30 لاکھ مالیت کے23 ایئر کنڈیشنرزبرآمد کیے گئے جو 2 اکتوبر 2019ء کو سکھر کے سائٹ ایریا کے علاقے گولیمار میں کینووڈ کمپنی کے ویئر ہائوس میں داخل ہوکر چرائے گئے تھے۔واقعے کا مقدمہ فریادی شکیل احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا میں درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کی۔