انتظامیہ آپریشن کر کے مر ی اور سملی ڈیم روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروائے

125

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات و سابق اْمیدوار برائے جنرل کو نسلر یوسی 5 سجا د احمد عباسی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو مر ی روڈ اور سملی ڈیم روڈپرتجاوزات کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول بن چکا ہے ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے سے شہری بد ترین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاانتظامیہ بھر پور آپریشن کر کے مر ی روڈ اور سملی ڈیم روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروائے، ناقص منصوبہ بندی کے باعث پورا بھارہ کہو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بن چکا ہے ، علاقے کی صفائی اور کوڑا کر کٹ ٹھکا نے لگا نے کا کو ئی نظام نہیں، جبکہ یونین کونسل کا عملہ شہریوں سے پانی کے بلوں ، برتھ ،ڈیتھ اور میر ج سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتا اور اضا فی چارجز وصول کر نے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاجماعت اسلامی اس ظالمانہ سسٹم کو نہیں چلنے دے گی ہم نے اس سلسلے میں محلوں کی ویلفیئر سوسائٹیوں کے عہدے داران اور تا جر رہنمائوں سے ملاقات کر کے انہیں اس صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے اورجلد ہی اس ضمن میں مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جا ئے گا۔سجاد احمد عباسی نے کہا وزیر اعظم ہاوس سے بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یو سی پانچ بھارہ کہوکے رہنے والے مسائل کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں اس یونین کونسل میں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں ،منشیات فروشی عام ہے جس کے باعث نو جوان نسل تبا ہی کے دھانے پہنچ چکی ہے ، ناقص سیوریج سسٹم ، پانی کی بو سیدہ پائپ لائنیں، بر ساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں پر نا جا ئز تجاوزات ،پٹواریوں کی من مانیاں اور بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر، مشینری اور ادویات کا نہ ہو نا یہ ایسے بڑے مسائل ہیں جن کی طرف نہ تو سابق ممبران اسمبلی اور یوسی چیئر مین نے تو جہ دی اور نہ مو جو دہ پی ٹی آئی کے ایم این اے علی نواز اعوان کی تو جہ ہے۔