راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد ارشد اقبال نے ن لیگ کے رہنما، سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 16جنوری 2020ء تک ملتوی کر دی ہے،ملزمان ضیا اللہ شاہ وغیرہ کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیاجن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو سزا سنانے کے بعد احاطہ کچہری میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی ۔