آس?ر?ل?ا م?? 6.8 شدت ?ا زلزل?،لوگو? م?? خوف و ?راس

247

 آسٹریلیا میں 6.8 درجے شدت کے شدید ز لزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ امریکی جیولوجسٹ نے ہفتہ کو جزائر سولومن میں آنیوالے زلزلے کی شدت6.8 ریکارڈ کی ۔زلزلے سے آسٹریلیا  کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی نقصان  کی اطلاعات مو صول نہیں ہوئی ہیں اور نہ امریکی جیولوجسٹ کی طرف سے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

زلزلے کامرکز زیر زمین 10کلو میٹر (6میل) گہرا تھا اور دارالحکومت ہوتیسرا سے 448کلو میٹر دور تھا۔ مسلسل تین دن سے جزائر سولومن میں 6 ڈگری شدت کے زلزلہ کے جھٹکےمحسوس کئے جا رہے ہیں ۔ایک 6ڈگری شدت کا زلزلہ جمعہ کو آیا تھا اور اس سے ایک روز قبل 6.9 ڈگریشدت کا زلزلہ آیا تھا۔2013ءمیں جزائر سولومن میں 8ڈگری شدت کے سونامی میں 10افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے۔