پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نیب کو بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور ہمیں بتائیں بی آر ٹی منصوبے میں کہاں کرپشن ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی مدت پہلے ہی سے 3 سال کی تھی، بی آرٹی منصوبے کے آر ٹی ایس اور ٹکٹنگ پرکام جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ کی لاگت میں 3 ارب روپے کے اضافہ کے ساتھ 29 سے 32 ارب روپے تک پہنچ گئی، انہوں نے کہا کہ حکومت پر کوئی اضافی بوجھ نہیں آیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے منصوبے میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیب کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ آ ئیں اور ہمیں بتائیں بی آر ٹی منصوبے میں کہاں کرپشن ہوئی، بی آر ٹی فرانزک آڈٹ کا فیصلہ شفافیت کے لئے کیا۔