انگلی سے ناک صاف کرنے کے نقصانات

244

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنے سے ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا ناک میں چلے جاتے ہیں جو کہ پیچیدہ امراض کا سبب بن سکتے ہیں
13.03.2019 ~ 26.04.2019جسم کے اس حصے میں انگلی بالکل مت ڈالو،نقصان ہوگا: ماہرین کا مشورہ
بعض لوگوں کو ناک میں انگلی ڈالنے کی عادت ہوتی ہے جو دیکھنے میں تو کراہت آمیز ہوتی ہی ہے مگر اب ڈاکٹروں نے اس کے طبی نقصانات بھی بتا دیئے ہیں۔
خبر کے مطابق۔ ناک میں انگلی ڈالنے سے ہاتھوں پر موجود بیکٹیریا ناک میں چلے جاتے ہیں۔
ان میں سے بعض بہت خطرناک ہوتے ہیں جو سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس کی ایک مثال (Staphylococcus aureus)ہے جو انگلی کی رگڑ لگنے کے باعث ناک میں زخم ہونے اور خون آنے کا سبب بنتا ہے۔ “
مزید برآں ناک میں ہونے والے اس زخم میں دیگر بیکٹیریا جمع ہو کر اس زخم کو بگاڑ سکتے ہیں۔ اس میں پیپ وغیرہ پیدا کر سکتے ہیں اور یہ عمل ایک تکلیف دہ صورتحال میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ناک میں خون کا بہاو بھی بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ خون کی پانچ نالیاں ناک میں آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انگلی مارنے کی صورت میں ناک سے خون بہہ نکلنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔