کراچی : ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔
مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اسکی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا۔افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) November 22, 2019
مفتی تقی عثمانی نے قرآن مجید کی بے حرمتی روکنے والے اور ملعون پر حملہ کرنے والے نوجوان الیاس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔
اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں
یریدون لیطفئوا نوراللہ بافواہہم واللہ متم نورہ ولو کرہ الکافرون— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) November 22, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔