سرکاری ملازمین کو پنشن کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس

49

راولپنڈی(اے پی پی)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو پنشن کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سرکاری ملازمین کو پنشن کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنشن اجراء میں تاخیر کی وجوہات اور طریقہ کار کو موثر بنانے کی حکمت عملی پرغور شروع کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہاہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو انکا حق فراہم کرنا محکموں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ زیر التوا پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں مالی امداد کی فراہمی کے عمل کو تیز ی سے مکمل کیا جائے۔