بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار برداشت نہیں ،ڈاکٹر عبدالمالک

59

چاغی(آن لائن)بلوچ قومی تشخص کو شدید خطرات لاحق ہیں، گوادر سمیت بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار برداشت نہیں،گوادر میگا پروجیکٹ سمیت ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ بلوچ عوام کی اصل میراث ہیں،اپنے وسائل کی ملکیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان کے عوام کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے ،بلوچستان کے عوام کو نظر انداز کر کے بنائی گئی پالیسیاں ہرگز کارگر ثابت نہیں ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،نائب صدر وسینیٹر میر کبیر محمدشہی ،صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ،جنرل سیکرٹری واجہ خیر بخش بلوچ ،صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ ،ضلعی صدر کامریڈ اللہ نور بلوچ ،رخشان ریجن کے صدر فاروق بلوچ ،بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیر اور دیگر نے سنجرانی ہاوس داود آباد دالبندین میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس میں دور درازسے بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر بلوچ قومی تشخص کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں اپنی زبان اور ثقافت کو بچانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔