قرآن پاک کی بے حرمتی بدترین دہشت گردی ہے ، حافظ حسین

52

کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریںگے، قرآن پاک کو جلانا اس کی توہین کرنامسلمانوں کی دل آزاری ہے، یہ عالم اسلام پر براہ راست حملہ اوربدترین دہشت گردی ہے ۔ مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے مذہب کے لیے قربانیاں دی ہیں، اب ثابت ہوگیا کہ دنیا میں عالمی دہشت گرد امریکا اور ان کے آلہ کاروں نے ہمیشہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کیے۔ جمعیت علما اسلام اس صورتحال پر خاموش نہیں رہے گی اورعمر دابہ نامی مسلمان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرأت کا مظاہرہ کر کے اس انسان کا مقابلہ کیا اور قرآن پاک کو بچا یا ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی دنیا نے عالم اسلام کے خلاف تہذیبی جنگ شروع کی ہے۔اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک ،ناموس رسالتؐ ،عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف جنگ کے خلاف لٹریچر تیارکررہی ہے ۔اسلام نے اقلیتوں کو تحفظ دیاہے اس لیے پاکستان او رعالم اسلام میں اقلیتیں محفوظ ہیں مگراقلیتوں کے حقوق کے نام نہاد چیمپئن بننے والوں کو ایک ارب 80 کروڑ مسلمانوں کی دل آزادی نظر نہیںآتی ۔حکومت پاکستان اس مسئلے کو سفارتی چینل پر بین الاقوامی سطح پر اُٹھائیں دنیا کی کسی قانون میں اس دہشت گردانہ حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔