تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلیے حکومتی کوششیں جاری ہیں،ضیا لانگو

62

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ صوبے میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے پولیس افسران خصوصاً تھانوں میں تعینات افسران و اہلکار اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لائیں اور سائلین سمیت تھانے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں اس سے نہ صرف عوام میں پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور پولیس افسران امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔جنوں نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کیلیے عوام اور پولیس کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ہونا ضروری ہے ہمیں اس تاثر کو ظاہر کرنا ہے کہ پولیس عوام کے ساتھ تعاون نہیں کرتی بہتر اخلاق ہمارے مذہب اور ہمارے کلچر اولین حصہ ہے اس سے وہ کام بھی نکلوائے جا سکتے ہیں جس کیلیے ماضی میں تھانہ کلچر بدنامی کا شکار ہوا تھانہ کلچر کی تبدیلی سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آئے گی۔جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں عوام بہتر طور پرپولیس سے تعاون کر سکے گی ہمیں بلوچستان کی روایت پر فخر ہے اور یہی ایک وجہ ہے کہ اندرون صوبہ عوام کا پولیس پر اعتماد زیادہ ہے اور عوام اور پولیس باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں پولیس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں صوبے میں امن وامان کے لیے ان کی قربانیاں مشعل راہ ہیں ہم ان قربانیوں کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔