تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی

166
تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر مشتاق مانگٹ فیتہ کاٹ کر افتتاح کررہے ہیں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،جنرل منیجر ماس میڈیا ڈپارٹمنٹ عمیر ادریس، سینئر منیجر شعیب احمد ہاشمی، انچارج الخدمت رضاکار پروگرام سعد مرتضیٰ اورمختلف یوتھ سوسائیٹیز کے ممبران سمیت لاہور کی مختلف جامعات سے الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیتا کاٹ کر تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے وولنٹیرمینجمنٹ پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ یوتھ گیدرنگ مختلف سیشنز پر مشتمل ہوگی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات ، وائس چانسلرز،نامور موٹیویشنل اسپیکرز،معروف سیاسی و سماجی شخصیات اورمیڈیا پرسنزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنہوں نے خدمت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت اورضرورت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔