محمد مرس? ?? خلاف تو??ن عدالت ?? نئ? مقدم? ?? سماعت ?ا آغاز

208

 مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور متعدد سیکولر رہنماو کے خلاف توہین عدالت کے ایک نئے مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق مجموعی طور پر چھبیس افراد پر الزام ہے کہ وہ اپنی تقاریر، انٹرویوز اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ بیانات اور پیغامات میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے تھے۔

 اس مقدمے کے ملزمان میں موجودہ صدر السیسی کے سات حامی بھی شامل ہیں۔ اسلام پسند محمد مرسی کے خلاف شروع کیا جانے والا یہ پانچواں مقدمہ ہے۔ قبل ازیں جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش سے متعلق ایک مقدمے میں انہیں سزائے موت کا حکم سنایا جا چکا ہے۔