دوسرا ?? ?وئن?? ، پا?ستان بمقابل? زمبابو?

227

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ کل کا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 22 مئی کو ہونے والے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ اوپنر نعمان انور یا وکٹ کیپر محمد رضوان فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ جبکہ آل راؤنڈر بلاول بھٹی کی جگہ حماد اعظم کو کھیلنے کا موقع دیا جا سکتا ہے ۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ۔