سرمایہ کاری کیلیے کاروبار دوست ماحول بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پختونخوا

50

پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ روڈز اور دیگر انفرا اسٹرکچر کی مزید بہتری کیلیے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، چھوٹے بڑے ہائیڈل پروجیکٹ، مائنز اینڈ منرلز، سیاحت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر چھوٹے صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے صوبے میں کاروبار دوست ماحول بنانے جا رہے ہیں ، چینی اور پاکستانی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں صوبائی حکومت ان کے لیے تمام تر ریلیف فراہم کرنے ہر قسم کے تعاون کیلیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے ڈی آئی خان ایکسپریس وے، سوات ایکسپریس وے و دیگر جیسے بڑے اور اہم منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔