س?ر?ز?? ?ام?اب انعقاد س? پ? س? ب? ?ا ??س مضبوط ?وگا،سبحان احمد

440

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے پاک زمبابوے سیریز کے کامیاب انعقاد سے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں لانے کے لئے پی سی بی کا کیس مزید مضبوط ہو گا ۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپرینٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا تھا پہلے میچ کے کامیاب انعقاد سے دنیائے کرکٹ کو پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا جن غیر ملکی ٹیموں کو دورے کی دعوت دی گئی تھی سیریز کے بعد دوبارہ ان سے رابطہ کیا جائے گا ۔

سبحان احمد کا کہنا تھا پہلے میچ کے دوران شائقین کو پانی اور کھانے کے حوالے سے جس دشواری کا سامنا کرنا پڑا انشاءاللہ دوسرے میچ میں بہتر انتظامات کئے جائیں گے جس سے شائقین کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے میچز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔