کوئٹہ ،سابق پولیس اہلکار کے گھر فائرنگ

42

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع کچھی کے علا قے مچھ میںمسلح افراد نے سابقہ پو لیس اہلکا ر کے گھر میں گھس کرفا ئرنگ کی تا ہم کو ئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ اطلا عات کے مطابق گزشتہ شب مچھ میںمسلح افراد نے سابق سی آئی اے پولیس انچارج نیاز اللہ بزار کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ اور اہل خا نہ کے دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے نیاز بزدار کے مطابق جس وقت گھر کے اندرفائرنگ کی گئی اس وقت وہ اور اہل خا نہ کے دیگر افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے اس سلسلے میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔