کوٹری(نامہ نگار خصوصی)جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ کوئی شخص اس وقت تک دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ کلمہ توحید کے ساتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل ایمان نہ لائے۔اگر رسول ؐ سے محبت ہے تو سنتوں پر عمل کرنا ہوگا۔ نبوی مشن فریضہ اقامت دین اور دعوت کی منتقلی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ضلع جام شورو کے صدرمقام کوٹری شہر میں منعقدہ سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر نائب ناظمہ سندھ عا ئشہ ودود،نگران ضلع و
دیگر ذمے داران بھی موجود تھیں۔عطیہ نثار نے مزید کہا کہ اللہ کے نبیؐ اللہ کی زمین پراللہ کا نظام نافذ کرنے آئے تھے، لوگ آپؐ پر فریفتہ تھے ، آپؐ کو فکر ایک نظام کی تھی۔ریاست مدینہ کی اہم شق شریعت کی بالا دستی و عدل و انصاف ہے۔نبی ؐکی محبت اطاعت و اتباع سنت سے مشروط ہے۔
عطیہ نثار