راولپنڈی (صباح نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کی پاکستانی چائے پینے کی خواہش پوری ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میوزک بینڈ ایکسینٹ کی چائے پینے کی خواہش پوری کر دی۔ میوزک بینڈ ایکسنٹ نے ٹوئٹر پر24 نومبر کو گورنر ہائوس لاہور میں پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چائے پینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔