ڈیرہ اسماعیل خان، رحیم یارخان میں حادثات‘ 12 افراد جاں بحق

49

ڈیرہ اسماعیل خان/ رحیم یار خان ( اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان اور رحیم یارخان میں حادثات کے باعث12افراد جاںبحق ہوگئے‘ ہلاک شدگان میں پاک فوج کے 5 اہلکار اور خواتین بھی شامل ہیں‘ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوانوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت12 سے زاید افراد زخمی ہوگئے‘ مقدمہ بس اور ٹرک کے ڈرائیوروں کے خلاف درج کرلیاگیا۔ علاوہ ازیں رحیم یار خان میں تیز رفتارموٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بستی حویلی ورنداںکے رہائشی، موٹرسائیکل سوار ثنا اللہ شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں چل بسا۔ دوسرا حادثہ مدینہ کالونی میں پیش آیا جہاںموٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں طالبہ سمن فاروق ہلاک ہوگئی جبکہ بھائی وارث علی زخمی ہوگیا جبکہ تیسرا حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر کار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 16سالہ جمشید جاں بحق ہوگیا۔