جميعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 7 افراد کو سزائے موت کی سزا

175

ڈھاکا: انسداد دہشتگردی عدالت نے جميعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے 7 افراد کو سزائے موت سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت  ڈھاکہ میں انسداد دہشتگردی عدالت نے جميعت المجاہدین کے 7 افراد کو سزائے موت سنادی، ملزمان پر  ہولی آرٹسن کیفے حملے کی منصوبہ بندی اور خودکش حملہ آوروں  پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام تھاجبکہ  8 ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ایک ملزم کو بری کردیا گیا تھا ۔

دوسری جانب ملزمان نے فیصلہ سننے کے بعد ‘اللہ اکبر’ کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2016 کو  ڈھاکہ  کے ہولی آرٹسن کیفے پر ہونے  والے حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی باشندے شامل تھے ۔