کوئٹہ ،ٹڈی دل ضلع سبی پہنچ گئیں ،کھڑی فصلوں کو نقصان

47

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹڈیوں کے غول نے حملہ کر کے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ٹڈی دل نے مل چانڈیو،مل گہرمزائی ،تلی، سلطان کوٹ سمیت دیگر دیہاتوں میں حملہ کرتے ہوئے گندم ، کپاس ،پیاز اورسرسوں سمیت لاکھوں روپے کی دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔کسانوں اور شہریوں نے آگ جلا کر اور روایتی طریقوں سے ٹڈی دل کو بھگایا ، ٹی ڈی دل کے اچانک حملوں سے کسان پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ زراعت نے ہنگامی بنیادوں پر ٹڈیو کے خاتمے کیلیے اقدام نہ کیا تو کسانوں اور کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔