کوئٹہ ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 25 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

42

کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 25سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ کا رہائشی 25 سالہ نوجوان سمیع اللہ ایک دکان سے کچھ اشیا خرید کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے نتیجے میں نوجوان کا چہرہ، سینہ اور بازو متاثر ہوا جب کہ اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان نوجوان پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔