?راچ?:پول?س ?ا م???ا پر تشدد ، ?ئ? صحاف? اور ??مر? م?ن زخم?

226

کراچی سندھ ہائیکورٹ کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ذوالفقار مرزا کے 24 گارڈ ز کو حراست میں لے لیا ۔ کوریج پر آئی ہوئی ٹیموں پر ایس ایس یو کے نقاب پوش اہلکاروں نے تشدد کر کے کئی کیمرہ مینز اور رپورٹرز کو زخمی کر دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کے 24 گارڈز کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ لوگ ذوالفقار مرزا کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ کے باہر پہنچے ۔ اس موقع پر کوریج پر آئی ہوئی میڈیا کے نمائندوں کو نقاب پوش ایس ایس یو کے اہلکاروں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی کیمرے چھین لئے ۔ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے کئی کیمرہ مین اور رپورٹرز زخمی ہو گئے ۔ جن طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ دوسری جانب وزیراطلاعات شرجیل نے بھی صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔