عمران خان ن? پار?? م?? عبور? س?? اپ ?ا اعلان ?رد?ا

169

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی میں عبوری سیٹ اپ کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں وجیہہ الدین کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے تمام عہدے ختم کر دیئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں تمام عہدے ختم کردیئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا عبوری سیٹ اپ کے مطابق پنجاب میں چوہدری سرور، سندھ میں عارف علوی ، خیبرپختونخوا میں یوسف ایوب اور بلوچستان میں ہمایوں جوگیزئی کو پارٹی کا آرگنائزر مقرر کیا گیا ۔ جبکہ مرکز میں مشاورتی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور پارٹی انتخابات سے قبل عبوری عہدیدارمقررکیے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن  پر پورا اعتماد ہے اور اس کا جو بھی نتیجہ ہوگا اسے قبول کریں  گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں بہت سی ایسی  چیزیں سامنے آئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا میرا ذاتی خیال ہے کہ 2015 کا سال الیکشن کا سال ہے ۔ باقی کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے ۔