حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

87

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز  کو جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے  حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔