ڈونلڈ ٹرمپ  نے افغانستان کا دور ہ کیا،افغان ہم منصب سے ملاقات

221

کابل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے افغانستان کا دور ہ کیا ،افغٖان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خصوصی طیارے پر جمعرات کی شام افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے بگرام پہنچے ، افغان ہم منصب اشرف غنی سے ملاقات کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کا دورہ کیا۔

ٹرمپ  کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی مشیر رابرٹ او برائن اور سیکریٹ سروس ایجنٹس کے اہلکاروں کا مختصر گروپ بھی تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغان طالبان معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور میرے خیال میں وہ جنگ بندی بھی چاہتے ہیں ،ہم دیکھیں گے کہ کیا واقعی طالبان مذاکرات چاہتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقی ڈیل ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کر کے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے، اس موقع پر امریکی صدر نے افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات  کے ساتھ ڈنر بھی کیا،افغا نستان میں تعینا ت امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔