رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان پر کوئی چھاپا نہیں مارا جائے گا، شبر زیدی

59

راولپنڈی (آن لائن ) انکم ٹیکس یا سیلز ٹیکس کے مقاصد کے لیے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان پر کوئی چھاپا نہیں مارا جائے گا۔ ممبر ایف بی آر کے لیول سے کم کسی کو جرمانے کی اجازت نہیں ہو گی صرف اعلیٰ اتھارٹی کو جرمانے کے اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور کاروباری افراد کو کاروبار کی بنیاد پر ٹرن اوور ٹیکس کم کیا جائے گا، اور اس کی حد میں اضافہ کیا جائے گا۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبرزیدی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے وفد سے ایف بی آر ہاؤس میں ملاقات میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ نئے ڈی جی آئی اینڈ آئی کو چھاپوں سے گریز کرنے کو کہیں گے۔سیکشن 152 کے تحت سعودی عرب کو حج کمپنیوں کی ادائیگی کا تعین کیا جائے گا اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنا ہوگا۔ سیلز ٹیکس کے ساتھ رجسٹرڈ ود ہولڈنگ ایجنٹوں کے لیے حد بڑھا دی جائے گی۔ امپورٹرز کی رجسٹریشن اور WEBOC رجسٹریشن کو آسان بنایا جائے گا۔