ضلع مستونگ کے ریلوے ٹریفک پر مشکوک بیگ کی موجودگی،ٹرینیں 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں

43

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک کیساتھ مشکوک بیگ کی موجودگی کے باعث نے ٹرینیں چار گھنٹے تاخیر سیروانہ ہوئیں۔لیویز کے مطابق اسپیزنڈ کے علاقے میں ایف سی حکام کو ریلوے ٹریک مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریلوے حکام کو مطلع کردیا۔جس کے بعدٹرینوں کی روانگی روک دی گئی۔اوربم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیا۔ بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے کپڑے برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن کے بعد ٹریک کو کلیئر کر دیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس ، اکبر بگٹی ایکسپریس چار چار جبکہ بولان میل تین گھنٹوں کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔