ڈیرہ غازی خان: چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کر تے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ میں نے ڈیرہ غازی خان میں اپنے والد کے ساتھ کام شروع کیا، میرے والد مجھے سی ایس ایس کا کہتے تھے مگر میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے، عزت کردار سے ملتی ہے، بچپن سے کسی دباؤ کی عادت نہیں ،عزت اور خود داری پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوا، عہدے عارضی ہوتے ہیں، عزت اس وقت ملتی ہے جب آپ کا کردار اچھا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ زندگی میں بہت سی مشکلات آسکتی ہیں لیکن عزت اور خود داری پر سمجھوتہ نہ کریں وکالت میں بہت سے مسائل آسکتے ہیں، وکالت ایک معزز پیشہ ہے،وکلاء اپنی کردار سازی پر توجہ دیں،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ویڈیو لنک کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے اس لیے ہر جگہ ہائیکورٹ بنچز بنانے کی ضرورت نہیں۔