بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بارودی مواد کے دھماکے میں سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ دیوہ گڑھ کے قریب فقیران کے ایریا میں آ ئی ای ڈی کا دھماکا ہوا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار سپاہی زاہد آفریدی اور ایک 50 سالہ عام شہری صدر جان زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔