سیاچن برفانی تودا گرنے سے 2 بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیاچن گلیشئر میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر دوبھارتی فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک برفانی تودا گرنے سے دونوں فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم (اے آر ٹی) جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی جس نے اہلکاروں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا، طبی ٹیموں کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی برفانی تودے کی زد میں آنے والے 2 بھارتی فوجی دم توڑ گئے۔
وا ضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی بر فانی تودا گرنے سے بھارتی فوج کے 6 افراد جن میں 4 فوجی اور 2قلی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔