ٹریکٹر  ٹرالی الٹنے سے چار خواتین سمیت ایک بچہ جاں بحق

241

مظفرگڑھ: ہیڈ تونسہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے چار خواتین سمیت ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

 تفصیلا ت کے مطابق افسوسناک حادثہ تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ کے قریب پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی دوسری ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ ریس لگانے  کے نتیجے میں الٹ گئی۔

افسوسناک واقعہ میں چار خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین ٹریکٹر ٹرالیوں پر کپاس چننے جا رہی تھیں۔