آواران: پولیس اور لیویز کی کارروائی ، 4 خواتین گرفتار، اسلحہ برآمد

37

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے آواران سے مقامی پولیس اور لیویز نے ایک کارروائی کے دوران 4 خواتین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کا تعلق مبینہ طور پر بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے بتایا جا رہا ہے سرکاری اعلامیے کے مطابق گرفتار خواتین سے دستی بم، 3 پستول اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ یا گیا ہے خواتین پر کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کی سہولت کاری کا الزام عاید کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان خواتین کو کہاں سے اور کیسے حراست میں لیا گیا ہے لیویز حکام نے گرفتار خواتین کی شناخت کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نیغیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آواران سے گرفتار ہونے والی 4 خواتین دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری کا کام کرتی تھیں، موجودہ حکومت نے ناراض بلوچوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر مذاکرات کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم جو لوگ قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ عدالتوں میں کیسز کا بھی سامنا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی اب دہشتگرد ہماری ماؤں، بہنوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ہمارے بہنوں کو چاہیے کہ ہمارے دشمنوں کے چال میں نہ آئیں اور اپنی عزت کا خیال کریں اور دہشتگردوں کا ساتھ نہ دیں ۔
اسلحہ برآمد