دنیا سن لے حکومت کے ساتھ معاہدے تسلیم نہیں کرینگے، اچکزئی

51

کوئٹہ (صباح نیوز) پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، بیرونی قوتیں ان وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں کسی خیرات کی ضرورت نہیں، ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دراندازی کے لیے دنیا بھر کے جنگجوؤں کو اکھٹا کیا گیا، اپنی سرزمین پر پشتونوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، چین امریکا سمیت دنیا بھر سے کہتے  ہیں چور حکومت کے ساتھ معاہدے تسلیم نہیں کریں گے، جسے ہمارا تیل، سونا، تانبا و دیگر وسائل درکار ہیں وہ آکر ہم سے براہ راست معاہدہ کریں، آئین میں واضح ہے کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں مقتدر ادارے جتنے بھی طاقتور ہوجائیں انہیں پھر سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، کوئٹہ: ملک میں جو بکا ہے وہ وفادار جو نہ بکے وہ غدار ہوجاتا ہے۔
اچکزئی