اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت خلائی آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ مودی حکومت سائنس کی ترویج اور ترقی کے لیے کام نہیں کررہی،بھارت خلائی آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔
India is becoming a huge source of Space debris, irresponsible space missions of India are dangrous for whole eco system, needs serious notice by Int organizations
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے سائنسی معاملات کو غیر سنجیدگی سے لے رہی ہے، بھارتی غیر ذمے دارانہ خلائی مشن ماحول کیلئے خطرناک ہے، عالمی تنظیموں کو بھارت کے اس اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔