ب?ارت ??ن??ا ن? 28?رو? ?الرز ?ا ?ور?ن?م خر?د? گا

238

کینیڈا بھارت کو اگلے پانچ سالوں کے دوان 28 کروڑ ڈالرز کا یورینیم فراہم کرے گا۔

اوٹاوا: کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم فراہم کرنے معاہدہ ہو گیا ۔ معاہدے کے مطابق کینیڈا بھارت کو اگلے پانچ سالوں کے دوران 28 کروڑ ڈالرز کا یورینیم فراہم کرے گا ۔ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہونے والے معاہدے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے دستخط کیئے ۔ معاہدے کے مطابق یورینیم ایٹمی ری ایکٹرز کے لئے دیا جا رہا ہے ۔ دستخط کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا اس معاہدے سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔