وکیل پر حملے کے خلاف وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

46

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)وکیل پر مبینہ حملے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوایشن کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے سینئر وکیل ملک وارث اور اسکے بھائی پر نامعلوم افرادکے حملے کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا،بلوچستان بار کونسل اور دیگر وکلا تنظیموں نے بھی بائیکاٹ کی حمایت کی تھی۔