?راچ?،چن?سر گو?? س? 3افراد ?? لاش?? برآمد

253

کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسرگوٹھ سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیسر گوٹھ میں ایک مکان سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مقتولیں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت طلحہ، سلیم اللہ اور فشو کے نام سےہوئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔