حیدرآباد:پولیس کی بھتا خوری کیخلاف رکشا ڈرائیور وں کا احتجاج

140
حیدرآباد،رکشا ڈرائیور پولیس کی بھتا خوری اور ظلم و ستم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم چوک آغا خان اسپتال کے سامنے رکشا ڈرائیور سے پولیس کی بھتا خوری کیخلاف رکشا ڈرائیوروں نے احتجاج کیا اور جلوس کی شکل میں رکشوں سمیت پریس کلب پہنچے۔ اس موقع پر الیاس مگسی، شعیب پٹھان، علی حیدر کھوسو، امین خان، لال ملوک ودیگر نے الزام عائد کیا کہ ہم شہر کے مختلف علاقوں میں مسافروں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرتے اور کشہ چلا کر اپنے بچوں کے لیے روزی کماتے ہیں لیکن کینٹ کا ٹھیکیدار ظاہر کرکے مظہر عباس نامی شخص ہم سے فی چکر دس روپے ناجائز وصول کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینٹ کمانڈر یہ واضح کریں کہ کسی شخص کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا ہے اگر دیا تو اس کے پاس کینٹ کی رسید ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ پولیس کی سرپرستی میں یہ کام چل رہا ہے، اس کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے بھتا خوری اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔