?راچ?،رات گئ? م???ادر م?? 4?ا?و ?لا?

274

کراچی کے علاقےمیٹھادرمیں رات گئے پولیس سے مقابلے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 4ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس کو 15پر اطلاع ملی کہ میٹھادر کے علاقے اولڈ کوئنز روڈ پر کچھ ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑیاں روک کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ جس پر علاقہ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے علاقے کا گھیرائو کیا، ملزمان نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔