وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی

99

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس اورعارف خان کے نام تجویز کیے ہیں،چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا آج اپنی 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام حکومت کو بھجوائے تھے۔