حیدرآباد:فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،3 ہوٹل سیل ،جرمانے عائد

63

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی، حامد بریانی، میمن نمکو، مسٹر برگر، اسنوپی سمیت تین ریسٹورنٹ، بریانی پروڈکشن یونٹ، نمکو اینڈ بیکرز، پکوان ملک شاپ کو سیل کردیا جبکہ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد، حیدر آباد کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز دوئم امتیاز علی ابڑو کی زیر نگرانی لطیف آباد یونٹ نمبر ,6,7,8,11 میں انسپیکشن کے دوران یونٹ نمبر 11 میں واقع حامد بریانی پروڈکشن کے یونٹ پربھاری مقدار میں اجینو موتو اور غیر معیاری فوڈ کلر برآمد کرلیے اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے سیل کردیا۔ یونٹ نمبر 8 میں واقع آؤٹ لیٹ ریسٹورنٹ کو بھی سیل کردیا۔ یونٹ نمبر 11 میں واقع مسٹر برگر بریانی کو اجینو موتو برآمد ہونے پر تیس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ہدایت پر عمل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت دی گئی۔ یونٹ نمبر 6 میں گجر ڈیری، مسرت پکوان سینٹر، یونٹ نمبر 7 میں واقع مشہور میمن نمکو اینڈ بیکرز اور کاکا سلاطین ریسٹورنٹ جبکہ یونٹ نمبر 8 میں اسنوپی فوڈ اینڈ باربی کیو کو سندھ فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عمل

 

 

نہ کرنے کی وجہ سے سیل کردیا۔