حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تعلقہ حیدر آباد دیہی کے گو ٹھ پبن شریف کے رہا ئشیوں نے دو نو جو انو ں کے قتل میں ملو ث ملزمان کی گر فتاری کیلیے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ،مظا ہر ے میں عورتیں اور بچے بھی شریک تھے جو کہ قاتلوں کی گر فتاری کیلیے اور پو لیس کے خلاف نعرے با زی کر رہے تھے۔ اس موقع پر عبد اللہ بوڑانو،علی احمد اور محمد حسین سمیت دیگر نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل پلاٹ کے تنا زعہ پر ملزمان اُمید علی بوڑانو اور نواب سمیت دیگر نے گھر پر حملہ کرکے دونوجوانو ں عبد الر زاق اور مر تضیٰ بو ڑ انو کو قتل کر دیا جبکہ ظہیر اور صدام سخت زخمی ہو ئے جو کہ اس وقت سول اسپتال حیدرآباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں ،انہو ں نے بتا یا کہ نوجو انو ں کے قتل اور حملہ کرنے پر ملزمان کے خلاف پبن تھا نہ پر کیس درج کر ایا گیا لیکن اے ایس آئی قمر خا صخیلی ملزمان کی پشت پنا ہی کر ر ہا ہے اور ملزمان کے خلاف اب تک کو ئی کا رروائی نہیں کی گئی ہے جبکہ ملزمان کیس سے دستبر دار ہو نے کیلیے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ بااثر ملزمان کو گر فتار کرکے مقتولین اور زخمیوں کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔