پشاور(آئی این پی ) بغیر نقشہ اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائیگی ، بغیر نقشہ جات والے تعمیرات کو فوری گرایاجائیگا اور بغیر پاس شدہ کوئی بھی تعمیرات برداشت کی جائیگی بغیر نقشہ پاس تعمیرات جس بلڈنگ انسپکٹرکے علاقے میں پائی گئی تو ا س بلڈنگ انسپکٹر پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاجائیگا یہ باتیں گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ٹائون ون کے انچارج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہیں ۔ گزشتہ روز ٹائون ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان اور ایکسین رشید اللہ کی خصوصی ہدایت پر ٹائون ون کے انچارج بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خدانظر نے پشاور کے مختلف علاقو ں گلبہا ر، شیخ آباد، اعجاز آباد، سیٹھی ٹائون ، سعید آباد ، فقیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا او ر غیرقانونی تعمیرات پر متعدد افراد کو ٹوکن ڈیمانڈ دئیے گئے او ر یہ طریقہ کار گزشتہ دو ما ہ سے جاری ہے اور دو ماہ کے وران 24 لاکھ روپے کی ریکوری کرواکر ٹائون ون کے خزانے میں جمع کردایے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائیگا عوام نقشہ کے مطابق اپنی تعمیرات کرائیں نقشہ میں غیرقانونی تعمیرات کو فوری گرایاجائیگا اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہاکہ کسی بھی علاقے میں اگرغیر قانونی تعمیرات کی گئی تو بلڈنگ انسپکٹر سے وضاحت طلب کی جائیگی ‘ رپورٹ ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کو پیش کردی گئیں جس پر انہوں نے ا طمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ‘ اس ضمن میں یڈمنسٹریٹر سلیم خان اور ا یکسین رشید اللہ نے بلڈنگ کنٹرول ا نچارچ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جس بلڈنگ ا نسپکٹر کے حدود میں غیر قانونی اور بغیر نقشہ پاس شدہ کی تعمیرات پائی گئی تو اس بلڈنگ انسپکٹر کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیاجائیگا ۔انہوں نے تمام بلڈنگ انسپکٹروں کو اپنے اپنے علاقوں میں موجودر ہنے کی ہدایت کردی ۔