وزیر اعظم عمران خان نے ‘ڈیجیٹل پاکستان’ مہم کا آغاز کردیا

586

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے ڈیجیٹائزیشن پروگرام کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز‘ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا ملک کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان آبادی کے تناسب میں نوجوانوں زیادہ ہے اور اسے ڈیجیٹل کام کے ذریعے طاقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان پیچھے ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین بھی اس شعبے میں اپنا کردار اداکر سکتی ہیں اور ملازمتیں حاصل کرسکتی ہیں جبکہ کئی بین الاقوامی ادارے اب پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں بین الاقوامی معاشی تجزیاتی ادارہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت اب دنیا کی بہترین معیشت قرار دی جا چکی ہے۔