کوئٹہ: مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

40

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران بچی سمیت 2 افراد جاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلی بادیزئی میں گاڑی کی ٹکر سے 2 سالہ بچی منورہ ولد لال محمد جاں بحق ہوگئی۔ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی میں گھر سے لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے غلام محمد تبسم ولد محمد جان کے نام سے شناخت کر لیا گیا۔ ضلع واشک میں ایف سی کوئک رسپانس فورس کی گاڑی دوران گشت الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں کوئٹہ سے سبی جانے والی ویگن تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے۔
مختلف حادثات