ایف سی آواران کی کارروائی، ایک لاکھ 19 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

48

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) ایف سی آواران ملیشیاء کی زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب کامیاب کارروائی، ایک لاکھ 19ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔ ایف سی آواران ملیشیا 61 ونگ حب نے خفیہ اطلاع پر زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب کچے
کے راستے میں کامیاب کارروائی کرکے ایرانی ڈیزل سے بھری 7 گاڑیاں تحویل میں لے کر کسٹم انٹیلجنس کے حوالے کردیں۔ برآمد ایرانی ڈیزل کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
ایرانی ڈیزل