قندوز ،افغان فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے ،کمانڈر سمیت 10 اہلکارہلاک

44

قندوز (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زاید پولیس اہلکار ہلاک ہوئے  ہیں۔واضح رہے کہ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
قندوز حملے