قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے باجود ٹیم میں کچھ خامیاں نظر آئیں جن کا جلد نوٹس لیا جائے گا اور انہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وقار یونس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں خوشی سے کہ افتتاحی میچ میں کامیابی سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ پہلے ٹی 20 میچ میں جہاں کچھ کھلاڑیوں نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا وہیں چند کھلاڑی اپنا دم دکھانے میں ناکام رہے ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ جیت کے خوشی اپنی جگہ لیکن فیلڈنگ میں خامیوں کا نوٹس لیا جائے گا ۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔